• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Biggest Diamond In More Than Century Fails To Sell
ٹینس بال کے سائز کے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے کی بولی چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر سے اوپر نہ جاسکی، یوں وہ فروخت نہ ہو سکا۔

ایک ہزار109قیراط کا یہ ہیراگزشتہ ایک صدی کے دوران دریافت ہونیوالوں تمام ہیروں میں نہ صرف سب سے بڑا ہے بلکہ تاحال دنیا کا بھی سب سے بڑا ہیرا ہے۔

3 ارب سال قدیم سفید رنگ کا یہ ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا( Botswana)سے گزشتہ سال دریافت کیا گیا تھا جو اب تک اپنی قدرتی حالت میں ہے ۔

لیسیڈی لا رونا(Lesedi la Rona)نامی اس ہیرے کی نیلامی کیلئے گذشتہ روزلندن کے سودابے نیلام گھر میں بولی لگائی گئی جو چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر سے اوپرنہ جاسکی ، ہیرے کی فروخت کیلئے بولی سات کروڑ ڈالرسے زائد تک جانے کی توقع تھی۔
تازہ ترین