• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی بذریعہ راست فرد سے دکاندار کو ادائیگی کی ہدایات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فرد سے دکاندار / تاجر کو ادائیگی (پی ٹو ایم)بذریعہ راست کی سہولت اپنے صارفین کو دے سکتے ہیں۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق راست پی ٹو ایم سہولت سے دکاندار مختلف طریقوں سے ادا کردہ رقوم اپنے صارفین سے وصول کر سکیں گے۔ ان طریقوں میں یونیفائڈ کوئک رسپانس (کیو آر)کوڈز، راست کے مختلف طریقے (جیسے موبائل فون)، بینک اکائونٹ (آئی بی اے این) اور ادائیگی کی درخواست (آر ٹی پی)شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل فنانس گروپ کا سرکلر 5 دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا جس میں تمام زیرِ نگرانی اداروں یعنی بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی)اور ادائیگی کی سہولت دینے والے (پی ایس پی)اداروں کو اپنی متعلقہ ایپس میں یہ استعداد مارچ 2024 تک شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید