اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی، علاوہ ازیں توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی و فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں ہو گا الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے21اکتوبر 2022کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کیخلاف گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیرِ التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔