• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک کاوزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

Pat Files Reference Against Pm Nawaz
پاکستان عوامی تحریک نےوزیراعظم کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف آرٹیکل62 اور63 پرپورے نہیں اترتے،کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا جائے۔

درخواست عوامی تحریک لائرزونگ کےرہنمااشتیاق چوہدری نےدائرکی ۔ریفرنس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف نےکاغذات نامزدگی میں اثاثےظاہرنہیں کیے،وزیراعظم نے اپنےٹیکس ریٹرن میں ان اثاثوں کاذکرنہیں کیا۔

رہنماعوامی تحریک اشتیاق چوہدری نے الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد استعفیٰ دےدیناچاہیےتھا،پانامالیکس میں حقیقت سامنےآئی کہ وزیراعظم نےغیرملکی اثاثےچھپائے۔
تازہ ترین