• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن میں گریڈ 16 تا گریڈ 20 کے افسران کے لیے حج قرعہ اندازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) واٹر کارپوریشن میں گریڈ 16 تا گریڈ 20 کے افسران کے لیے حج قرعہ اندازی تقریب چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد کی گئی، قرعہ اندازی میں 5 خوش نصیب افسران حج سعادت کے لیے کامیاب ہوئے،، تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان تھے جبکہ تقریب میں محمد ثاقب، سید عمران زیدی، سید افتخار شاہ، ندیم احمد کرمانی، انتخاب احمد راجپوت، سید سردار شاہ، محمد نواز، امین تغلق اور ساجد نظام سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید