• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز، کمرشل اسٹریٹ میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کی کمرشل اسٹریٹ میں فائرنگ سے یورپی پارلیمنٹ کے ایک اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید