پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار ہیں۔
پرائم منسٹر الیون کی جانب سے کیمرون بنکرافٹ نے 53 اور مارکس ہیرس نے 49 رنز بنائے جبکہ میتھیو رینشا 18 اور کیمرون گرین 19 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ میں پہلی اننگز 391 رنز پر ڈیکلیئر کی۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 201 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تھا، امام 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سابق کپتان بابر اعظم 40، سعود شکیل 13، سرفراز احمد نے 41 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عامر جمال 5، میر حمزہ، 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ ٹوڈ مرفی، نیتھن میک اینڈریو اور مارک اسٹیکیٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔