صوبۂ پنجاب کا درالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور آج بھی پہلے نمبر ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ اسموگ سے متعلق بنائے گئے ایس او پیز اور اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے، لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی 280 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کا معاشی حب، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھےنمبر پر ہے۔
کراچی کا فضائی معیار بھی آلودہ ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
دہلی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کا بتانا ہے کہ دہلی کی فضا میں آلودگی 261 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت قرار دی گئی ہے جبکہ ہے201 سے300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔