محمود خان اچکزئی کےبیان پروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے تمام پاکستانیوں کےسرشرم سے جھکا دیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے1947 ءمیں پاکستان کےحق میں فیصلہ دیا، خیبرپختونخوا کے عوام محمود خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، کیا خیبرپختونخوا کے بغیرپاکستان کا تصورکیا جاسکتا ہے؟