بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی خوش دامن اور جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندرا بہادری امراض قلب سے متعلق مسائل کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیس میکر لگانے کےلیے 93 سالہ اندرا بہادری کی جلد سرجری کی جائے گی۔
ان اطلاعات پر بچن خاندان نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔