• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل کی چھوٹی بہو گھر لانے کی تیاریاں شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی اور چھوٹی بہو کو گھر لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرکے اداکارہ نے اپنے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی شادی کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں شادی کی تقریب میں نکاح کے موقع پر تقسیم کیے جانے والے چھوہارے اور خشک میوہ جات کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا فیصل نے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دن آیا‘ اور ساتھ میں سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ کیا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے جہاں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد دی جا رہی ہیں وہیں ان کے بیٹے اور ہونے والے دولہا ارسلان فیصل نے والدہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اداکار ارسلان فیصل کی ڈھولکی اور منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی، ان کی منگنی ڈاکٹر نیشا طلعت سے ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید