سکھر(بیور ورپورٹ)گھوٹکی کے علاقے شہباز کالونی کے رہائشی گبول برادری کے افراد نے با اثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین منظور احمد اور مسمات عائشہ نے الزام عائد کیا کہ 17ماہ قبل ان کا نوجوان سعید احمد اغوا ہوگیا تھا جو گزشتہ روز بازیاب ہو کر گھر پہنچا ہے، مگر با اثر شخص کی جانب سے کیس سے دستبردار ہونے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ با اثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف کے علاوہ تحفظ فراہم کیا جائے۔