پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں انسدادِ بد عنوانی کا دن منایا جا رہا ہے۔
انسدادِ بد عنوانی کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے پر کرپشن کے برے اثرات اور ان سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
انسدادِ بد عنوانی کا پہلا عالمی دن 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔
اب ہر سال 9 دسمبر کو یہ دن کرپشن کے خلاف جنگ کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
انسدادِ بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد عالمی معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کا فروغ ہے۔
انسدادِ بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد ایسے اقدامات بھی کرنا ہے جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے۔