’جیو نیوز‘ پشاور کے بیورو چیف شکیل فرمان علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے منڈا بیری زیارت یکہ توت میں ادا کی جائے گی۔
مرحومہ کا جنازہ کوچہ جان محمد خان نزد مسلم مینا بازار سے اٹھایا جائے گا۔
شہرِ قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی۔
11 غیر ملکی پروازیں گزشتہ 3 روز سے پاکستانی ایئر پورٹس پر پھنسی ہوئی ہیں۔
پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے قونصلر خدمات 3 مارچ تک عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے: اعلامیہ ادارہ
ایف آئی اے حوالات سے سابق ایس ایچ او ماچھیوال رائے ساجد فرار ہوگیا۔ ملتان سے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم رائے ساجد کی رشتے دار خواتین ملاقات کیلیے تھانہ ایف آئی اے آئیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔
حکومت پنجاب نےدہشت گردی کےخطرات اورامنِ عامہ کولاحق خدشات کےپیشِ نظر صوبے بھر میں 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، پاکستان ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کرے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران پر حالیہ حملوں اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا یہ اجلاس اب منگل کو ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کو ٹیلی فون کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت دفاع نے ایران کے حملوں اور نقصانات کی تفصیل جاری کردی۔