عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، اللّٰہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔
راولپنڈی میں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔
اس سے قبل راولپنڈی ڈویژن کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔
شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔