• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ سی فلم فیسٹیول: ’اِن فلیمز‘ نے ’گولڈن یسر‘ ایوارڈ جیت لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے بہترین فیچر فلم کے لیے ’گولڈن یسر‘ ایوارڈ جیت لیا۔

ضرار خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی کینیڈین ہارر فلم نے فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں جمعرات کو ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں ایک لاکھ ڈالرز کا انعام اپنے نام کیا ہے۔

ہدایت کار ضرار خان اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم فیسٹیول میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس فلم کو پاکستان کی جانب سے آسکرز کی نامزدگی کے لیے پیش کریں گے۔

اس فلم کی کہانی مریم اور اس کی والدہ کے گرد گھومتی ہے، مریم میڈیکل کی طالبہ ہے اور اپنی والدہ فرح اور چھوٹے بھائی کے ساتھ کراچی کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتی ہیں جبکہ اس کے والد قرضوں کے بوجھ تلے وفات پا چکے ہوتے ہیں۔

ایسے میں اس کے چچا قرض داروں کو ان کا قرض لوٹانے کی پیشکش کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ مریم اور اس کے اہلِ خانہ کو ان کے گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رنگا رنگ فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی جبکہ پاکستان کی طرف سے ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں سعید، ماہرہ خان، احد رضا میر اور ثناء شاہ نواز نے فیسٹیول کو رونق بخشی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تفصیلات شیئر کی۔

سعودی عرب میں جاری 10 روزہ فلم فیسٹیول آج اختتام پزیر ہو جائے گا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید