• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمل کے بولڈ سین کیلئے پہلے سارہ کا انتخاب کیا گیا تھا؟

کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں اداکارہ تریپتی دیمری سے قبل زویا کے کردار کیلئے سارہ علی خان کا انتخاب کیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ فلم اینیمل میں تریپتی دیمری نے مختصر دورانیے کا کردار نبھایا لیکن پھر بھی وہ فلم کو لے کر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ انکا فلم کے ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ فلمایا گیا بولڈ سین ہے۔ 

تاہم اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ فلم میں زویا وہاب ریاض کے کردار کےلیے پہلے سارہ علی خان کا آڈیشن کیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب سارہ علی خان نے اس کردار سے متعلق اپنے آڈیشن کے حوالے سے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سارہ علی خان نے فلم میں زویا کے کردار کےلیے آڈیشن بھی دیا تھا، لیکن وہ ہدایتکار کو اس حوالے سے متاثر نہیں کرسکی تھیں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید