• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی گفتگو والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے، ہم کیوں لیں، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو اُن کے والد آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں؟

ن لیگی رہنما پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تنقید پر ردعمل دے دیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کردیتے ہیں، ہم پی پی چیئرمین کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیں؟ ہم تو جواب بھی نہیں دینا چاہتے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ن لیگ کے حوالے سے جب آصف زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم جواب دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن لڑنا ہے تو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑے، ن لیگ پنجاب بھر میں کسی جماعت سے اتحاد نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سالہ دور اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلینگ فیلڈ ملناچاہیے، جو ن لیگ کو اب تک نہیں ملا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملے کرنے والی جماعت لیول پلینگ فیلڈ کا حق نہیں رکھتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی عام انتخابات میں تاخیر کا ابہام پیدا کر رہا ہے، وہ پاکستان کا خیرخواہ ہرگز نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید