• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔

ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر مرکزی و صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی نے بیرسٹر گوہر علی خان کو عمران کی جگہ پارٹی چیئرمین جبکہ عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر سمیت دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر جواب طلب کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید