اسلام آباد پولیس کی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم کم سن رضوانہ تشدد کیس سے متعلق رضوانہ کا بیان لینے کے لیے لاہور روانہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رضوانہ نےصحت یاب ہونے کے بعد سول جج عاصم حفیظ پر بھی تشدد کا الزام لگایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سول جج عاصم حفیظ کو اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 بار لیٹر لکھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کا الزام سول جج پر ہے تو تحقیقات بھی ان سے کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ رضوانہ صحت یاب ہونے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں ہے۔