• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دوسری شادی کرنے پر مسیحی نوجوان کو 9 سال قید کی سزا

پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے: فوٹو فائل
پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے: فوٹو فائل

مسیحی نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑگئی، عدالت نے 9 سال قید کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسیحی نوجوان جوشوا الیاس کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اگر جرمانے کی رقم ادا نہیں کی تو مزید دو ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ 

پراسکیویشن کے مطابق ملزم جوشوا الیاس کی ڈیڑھ سال قبل اسٹر نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی، ملزم نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹر کو دبئی بھیج دیا تھا۔ اسٹر جب واپس آئی تو پتہ چلا کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے۔ 

پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے۔ پاکستان کرسچین میرج ایکٹ کے تحت دی جانے والی سندھ میں یہ پہلی سزا ہے، ملزم کے خلاف اس کی پہلی بیوی اسٹر نے محمود آباد تھانے میں عدالتی حکم پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید