سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے ایک جان بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔ ہیڈمرالہ کے مقام سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہرمیں ساہووالہ کے قریب گرمی کی شدت کو کم کرنے کی غرض سے نہانے والے دو نوجوان سعد بٹ سکنہ شہبابپورہ ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے خصر کو بچاکر نیم بے ہوشی کی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔