• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی عالیہ کی مراد’دل کا رشتہ‘ ایپ پر پوری ہوگئی، من پسند ہیرو جیسا لڑکا مل گیا


کراچی کی عالیہ کو ”دل کا رشتہ“ ایپ پر اپنے پسندیدہ ہیرو جیسے لڑکے کا رشتہ مل گیا۔

پاکستان کی قابل اعتماد ایپ پر عالیہ کو اپنے پسندیدہ ہیرو سے مشابہ لڑکے کی پروفائل نظر آئی تو اُن کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

تصویر دیکھنے کے بعد عالیہ کو یوں لگا جیسے زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ہو، گھر والوں کی ملاقات کے بعد دونوں کی شادی بھی طے کر دی گئی ہے۔

دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

 صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔

پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید