سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ نے اوور چارجنگ اور زائد لوڈ والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ ایک ماہ کے دوران کل469 گاڑیوں کے چالان کئے اور ان کو مجموعی طور پر 4لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 131گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ 21ڈرائیوروں کوگرفتار کیا گیا ۔