شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے حکم عدولی اور رمضان بازاروں کے انعقاد میں تعاون نہ کرنے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے موقع پر شیخوپورہ کی بجائے لاہور میں موجود ہونے سمیت متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر رابعہ ریاست کی خدمات حکومت پنجاب کو واپس کردی ہیں، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں ڈی سی او ارقم طارق کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ایک تفصیلی مراسلہ لکھا گیا ہے اور اس بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر رابعہ ریاست نے حکم عدولی وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دے رہی تھیں۔