سرگودھا(نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) بلال افتخار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں رایتی تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے آر پی او اور ڈی پی او کی زیر نگرانی سرگودھا کے 7 تھانوں میں فرنٹ ڈیسک آپریشنل ہو چکے ہیں ان میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون، کینٹ، فیکٹری ایریا، سٹی، جھال چکیاں، بھلوال اور شاہ پور صدر شامل ہیں جبکہ تھانہ لکسیاں میں کچھ دن میں کام شروع ہو جائیگا۔ فرنٹ ڈیسک عوام دوست ماحول میں ہے اور ہر درخواست پر 24 گھنٹے میں عملدرآمد ہو رہا ہے۔