سرگودھا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عبدالناصر نے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل عبدالغفور انجم‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس خان وحید خان، ریاض احمد خان اور علی امیر شاہ سول جج سرگودہا میاں زاہد سلیم اور دیگر جیل افسران کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین وارڈ، جووینائل سیکشن،جیل ہسپتال سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل سنے،سیشن جج نے جیل انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔بالخصوص جیل میں قائم درود پاک جس میں روزانہ سیکڑوں اسیران لاکھوں مرتبہ دورد پاک پڑھتے ہیں کی تعریف کی۔ دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ سیشن جج نے خواتین وارڈ کی تمام خواتین اور جووینائل وارڈ کے تما م بچوں میں عید کے کپڑے اور دیگر پچاس مستحق قیدیوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 21 اسیران کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا۔