• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ مکمل، بڑے نام لیگ کا حصہ بن گئے

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ فخر زمان اور وینڈر ڈسن لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔ محمد عامر اور ردرفورڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلیں گے۔ محمد نواز اور کیرن پولارڈ کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ ڈیوڈ وِلی ملتان سلطانز اور افغانستان کے نور احمد پشاور کے ہوگئے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور انکے دونوں بھائی عبید شاہ اور حنین شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔ 

لاہور میں پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ مکمل ہوگئے۔ اس دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کرلیا۔ ڈرافٹنگ میں فرنچائز کے درمیان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا مرحلہ بھی دلچسپ رہا۔

پلاٹینم کیٹیگری

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینم میں کیرون پولارڈ کو پک کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شیرفن ردرفورڈ کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کرلیا، پشاور زلمی نے افغانستان کے نور احمد کو پک کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاسٹ بولر محمد عامر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا اور لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو پک کرلیا۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈر ڈوسن کو پک کیا۔

پلاٹینم کیٹیگری کی راؤنڈ ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے جارڈن کاکس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کا انتخاب کرلیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

ڈائمنڈ کیٹیگری راؤنڈ ون میں ملتان سلطانز نے اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پک کیا۔

ڈائمنڈ راؤنڈ ون میں پشاور زلمی نے اپنی پہلی پک میں آصف علی کو پک کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کیٹیگری کی پہلی پک میں ٹائمل ملز کو پک کرلیا۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ کو پک کرلیا۔

گولڈ کیٹیگری

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں افغانستان کے نوین الحق کو پک کیا۔

ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری کی پہلی پک میں جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کا انتخاب کیا۔

سلور کیٹیگری

ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں طیب طاہر کو پک کیا، لاہور قلندرز نے اس کیٹیگری میں محمد عمران جونیئر کو پک کیا۔

ملتان سطانز نے سلور کیٹیگری میں شاہ نواز داہانی کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں محمد عامر خان کو پک کیا۔

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں عارف یعقوب کو پک کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ کا منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں سلمان علی آغا کو پک کرلیا۔ لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں احسن حفیظ بھٹی کو منتخب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں سجاد علی جونیئر کو منتخب کیا، سلور راؤنڈ ٹو میں ملتان سلطانز نے محمد علی کو منتخب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری کے راؤنڈ تھری میں عثمان قادر کو پک کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ کو پک کیا جبکہ پشاور زلمی نے محمد ذیشان، ملتان سلطان نے یاسر خان، لاہور قلندرز نے جہانداد خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز اور کراچی کنگز نے سراج الدین کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری راؤنڈ 2 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع، لاہور قلندرز نے فریدون محمود اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کو منتخب کیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری

کراچی کنگز نے جیمی اوورٹن اور سعد بیگ کو سپلیمنٹری کیٹیگری میں پک کیا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل خان اور عاقل حسین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

 لاہور قلندرز نے شائے ہوپ، کامران غلام، ملتان سلطانز نے کرس جارڈن، آفتاب ابراہیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شامل حسین، ٹام کرن کو سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔

پشاور زلمی نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں لونگی نگیڈی ، مہران ممتاز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید