آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 51 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 450 پر آ کر بند ہوا۔
گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔