صوبہ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں طویل عرصے تک مسلسل پہلے نمبر پر رہنے کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضائی آلودگی میں بہتری آئی ہے مگر تاحال فضائی معیار خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جس میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 199 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلودگی 191 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ڈھاکا کا پہلا نمبر پر ہے۔
ڈھاکا کا فضائی معیار انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلودگی 288 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔