• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ 9 مئی کے بعد خود عدالت میں پیش

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ---فائل فوٹو
سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ 9 مئی کے واقعات کے بعد خود عدالت میں پیش ہو گئے۔

عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج، اداروں اور عدلیہ پر پورا یقین ہے، اپنے شہداء کی توہین کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، بانیٔ پی ٹی آئی اس کی مذمت کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید