آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ گرافک ڈیزائننگ کا کام کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ واضح رہے کہ گرافک ڈیزائننگ (graphic designing) ایک وسیع میدان ہے جس میں مختلف قسم کے کام شامل ہوسکتے ہیں، چناں چہ ان میں سے جن کے اندر کسی غیر شرعی امر (جاندار کی تصویر اور ویڈیو کی ایڈیٹنگ یا بیک گراونڈ میں گانے چلانا وغیرہ) کا ارتکاب ہو، تو ان کا کرنا ناجائز ہوگا اور اس سے ملنے والی آمدنی حرام ہوگی، اور اگر اس میں متعلقہ خرابیوں میں سے کوئی خرابی نہ پائی جارہی ہو، تو اس کا کرنا جائز ہوگا۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk