آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ کیا گھر کو تبدیل کرنے سے کاروبار میں فرق پڑتا ہے؟ کسی سے سنا ہے جس شخص کے مالی حالات خراب ہوں تو اسے چاہیے، وہ اپنا گھر تبدیل کردے، کیا ایسی کوئی بات حدیث سے ثابت ہے ؟
جواب :۔ گھر تبدیل کرنے سے کاروبار میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اور نہ ہی کسی حدیث سے یہ بات ثابت ہے، رزق میں فراخی دینے والا اور رزق میں تنگی پیدا کرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے، البتہ رزق میں تنگی اوربے برکتی کے ظاہری اسباب میں سے انسان کے گناہ اور بداعمالیاں بھی ہیں، تاہم جب انسان بداعمالی چھوڑ دیتا ہے، اور تمام گناہوں سے توبہ تائب ہوجاتا ہے تواللہ تعالیٰ اس کی روزی، کاروبار میں فراخی اور ترقی عطا فرماتا ہے، لہٰذاجس نے یہ کہا ہے کہ گھر تبدیل کرنے سے مالی حالات اچھی ہوتی ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں۔