• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرے ذمے کم و بیش 15 لاکھ روپے قرض واجب الادا ہے۔ میں نے کچھ رقم جمع کی ہے، عمرہ کرنے کی غرض سے۔ کیا میں اس طرح عمرہ ادا کر سکتا ہوں؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں سب سے پہلے قرضہ ادا کرنے کی کوشش کی جائے، کیوں کہ زیادہ اہم ہے، البتہ اگر آسانی کے ساتھ قرضہ ادا کرنے کے اسباب موجود ہوں، اور قرض خواہ بھی مہلت دینے کو تیار ہو تو سائل عمرے پر جاسکتا ہے، لیکن اگر قرضہ ادا کرنے کے اسباب نہ ہوں، پھر بھی عمرے پر جاتا ہے تو عمرہ ادا ہو جائے گا، باقی قرض ادا کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk