آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اقالہ کے بجائے بیع جدید کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: صورت ِ مسئولہ میں اقالہ کے بجائے اگر بائع اپنی بیچی ہوئی چیز کو مشتری سے دوبارہ بیع جدید کے ساتھ خریدنا چاہے تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر مشتری نے پوری قیمت ادا کردی اور مبیع پر قبضہ کرلیا تو اقالہ کے بجائے بیعِ جدید کے ساتھ خریدنا جائز ہے اور اگر مشتری نے پوری قیمت ادا نہیں کی تو اقالہ کے بجائے بیعِ جدید کی اجازت نہیں ہوگی، ورنہ صفقہ میں صفقہ کرنا لازم آئے گا۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk