امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے انگریز طرزِ حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ میرا خیال تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت میں واضح فرق ہوگا۔
بٹگرام میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کےلیے شہباز شریف اور زرداری نے تعاون کی درخواست کی تھی۔ میرا دونوں سے سوال تھا کہ کیا آپ لوگوں کا مقصد اسلامی نظام کا قیام ہے؟ ان دونوں کاجواب تھا کہ صرف حکومت بنانی ہے۔ میں نے کہا کہ بغیر اسلامی نظام کے ہمیں وزارت عظمیٰ بھی قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں کے شر سے بچالیا ہے۔ اگر ہم کسی بھی حکومت کا حصہ بنتے تو عوام کو کیا جواب دیتے۔
سراج الحق نے کہا ملک پر تین جماعتوں نے حکومت کر کے دیکھ لیا، مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے۔