نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابلِ قبول نہیں۔