• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بیٹے سمیت شہادت کا مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی بیٹے سمیت شہادت کے واقعے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

سیکٹر جی الیون میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل کے بھانجے کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماموں نے 2  مشکوک افراد کو موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا۔ انہوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ذیشان اپنے والد کی مدد کو پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے بھی گولیاں مار دیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، قانونی کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید