اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیل کے عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ انہیں فوراً مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم دنیا اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد بھی کھوچکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے اسرائیل میں انتخابات کروائے جائیں۔