• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان قتل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے بشندوٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو خاتون سے زیورات اور موبائل فون لوٹنے کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ سسرال سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید