سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں مزارِ قائد اور گزری سے لاپتہ 2 لڑکیوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنز کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت میں مزارِ قائد اور گزری سے لاپتہ 2 لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
لڑکیوں کے والدین نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تحقیقات میں تعاون کیا لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے کچھ نہیں ہوگا، آپ کے ڈی آئی جی کو طلب کرتے ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔
عدالت نے پولیس کو لڑکیوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔