اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، ایک روز میں 200 فلسطینی شہید کردیے گئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد 19 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی۔
پوپ فرانسس کے بعد اٹلی نے بھی اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی، اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ دو خواتین کو ہلاک کرنے والے اسرائیلی اسنائپرز کی چرچ میں فائرنگ کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی لینا دینا نہیں، دہشت گرد مسیحی گرجا گھروں میں نہیں چھُپے ہوئے۔
گزشتہ روز پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کو دہشت گردی کہا تھا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی سی آئی اے سربراہ کی قطری وزیراعظم اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ سے ملاقات آج ہو رہی ہے۔
غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد آج پیش ہونے کا امکان ہے۔