• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آٹو ٹیون اے آر رحمان نے متعارف کرائی، اریجیت سنگھ

نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے بھارت میں آٹو ٹیون کا کریڈٹ معروف موسیقار اے آر رحمان کو دے دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اریجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت میں آٹو ٹیون اے آر رحمان نے متعارف کرائی لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جب اے آر رحمان نے آٹو ٹیون متعارف کروائی تو کئی موسیقار اسے پسند نہیں کرتے تھے۔

اریجیت سنگھ نے مزید کہا کہ گلوکار سونو نگم دھن سے باہر نہیں جاسکتے، اے آر رحمان نے آٹو ٹیون کے ذریعے کئی گلوکاروں سے خوبصورت آواز نکلوائی۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ اب بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں، اب تو اے آر رحمان بھی آٹو ٹیون استعمال نہیں کرتے۔

اریجیت سنگھ نے آٹو ٹیون سے متعلق بتایا کہ یہ کسی کو سنگر نہیں بناسکتی، ایسا بھی ممکن نہیں کہ آپ ٹیون لگائیں اور کچھ بھی گا دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اے آر رحمان ہی تھے جنہوں نے اس کا انتہائی زبردست استعمال کیا، اس طرح کئی گلوکاروں کی آوازیں خوبصورت لگنے لگیں۔

اریجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ جب آپ جذبے سے گاتے ہیں تو پرفیکٹ نہیں گا سکتے، آپ سُر سے تھوڑا بھٹک سکتے ہیں، میرے خیال سے سونو نگم کو چھوڑ کر زیادہ تر کے ساتھ ایسا ہی ہے کیونکہ وہ دھن سے باہر نہیں نکلتے۔

اریجیت سنگھ بھارت کے مشہور گلوکار ہیں، جنہوں نے 2011ء میں فلم مرڈر 2 کے گانے ’پھر محبت کرنے چلا ہے تو‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

انہوں نے اس کے بعد کئی فلموں کے گانے گائے جو مشہور ہوئے، جن میں 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کا لٹ پٹ گیا بھی شامل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید