• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، مختلف علاقوں میں10سے 12گھنٹے بجلی بند

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک اور گرمی کی شدت کے باوجود شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بند رہی بعض دیہاتی علاقوں میں تاروں کی مرمت کے بہانے چودہ ، پندرہ گھنٹے بجلی بند رہی جسکی وجہ سے کاروبار ٹھپ رہا زمینداروں کو بجلی والی موٹروں کے ذریعے پانی کھیتوں کو لگانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ادھر گرمی کی شدت کی وجہ سے گھروں میں مقیم بزرگ بچے اور خواتین بری طرح تڑپتے رہے۔ 
تازہ ترین