• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کا ٹی چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا مستقبل خطرے سے دوچار

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) راولپنڈی اسلام آ باد کے شہر یوں کی دلچسپی کا ایک ا ہم انفرا سٹرکچر پراجیکٹ ٹی چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا مستقبل خطرے سے دو چار ہوگیا ، فلائی اوور تجویز تعمیراتی فرم کو ٹھیکہ دینے کے 5ماہ کے بعد ڈراپ ، اب اس پراجیکٹ کا ڈیزائن دو بارہ تیار کیا جا ئے گا سی ڈی اے نے فلائی اوور کی تعمیر کیلئے تعمیراتی فرم کو ٹینڈر کی قبو لیت کا جاری کردہ خط فریز کر دیا ۔ ذ رائع کے مطابق اب اس پراجیکٹ کا ڈیزائن دو بارہ تیار کیا جا ئے گا ۔ سی ڈی اے نے کنسلٹنٹ نیسپاک کو ہدایت کی ہے کہ فلا ئی اوور کی بجا ئے انڈر پاس کا ڈیزائن تیار کیا جا ئے۔سی ڈی اے نے حکومت کی ہدایت پر اسلام آ باد ہائی وے اور جی ٹی روڈ سنگم ٹی چوک پر فلائی وور کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز طلب کئے تھے۔ یہ ٹینڈرز پیپرا رولز کی سیکشن 42F کے تحت طلب کئے گئے جس میں صرف سر کاری تعمیر اتی کمپنیاں ہی حصہ لے سکتی ہیں۔ سب سے کم بولی دینے پر اس پراجیکٹ کا ٹھیکہ جو لائی میں وزارت ریلوے کی ذیلی کمپنی ریل کاپ کو ایک ارب 78کروڑ روپے میں دیاگیا۔ یہ سنگل فلائی اوور تعمیر ہوناتھا جس کے ذ ریعے جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک اسلام آ باد ہائی وے کو چلی جاتی اور ٹی چوک پر ٹریفک کا مسلہ حل ہوجاتا۔

ملک بھر سے سے مزید