سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) شادی کے روز دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا، برات لیکر آنے والے دلہے کی میت لیکر واپس لوٹ گئے۔متوفی محمد نعیم بسلسلہ روزگار سعودیہ میں مقیم تھا اور شادی کیلئے چند روز قبل ہی پاکستان آیا تھا،ستراہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کے دوران دلہے محمد نعیم جھٹول کو ہارٹ اٹیک ہوا جسکے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، بارات ادوکے کھیرے سے ستراہ آئی تھی، محمد نعیم بسلسلہ روزگار سعودیہ میں مقیم تھا اور شادی کے لئے چند روز قبل ہی پاکستان آیا تھا، دلہے کے لواحقین دلہن لینے آئے تھے اور دلہے کی میت لیکر واپس لوٹ گئے۔ شادی والا گھر ماتم بچھ گیا اور میت کو نماز جنازہ کے بعد موضع پیجو کے میں اسکے آبائی قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔