کراچی (آئی این پی ) مغربی سسٹم کے اثرات نمودار ہوتے ہی کراچی میں بھی کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے عقب میں موجود کولڈ ایئر سندھ اور بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں تاہم مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہوچکا ہے۔ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں اتوار کی درمیانی شب سے چلنا شروع ہوئیں اور اس وقت ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ آج ہوا کی رفتار 38 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔