گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف نے تھانہ باغبانپورہ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزم منصب عرف موچھا کو عمر قیداور 2لاکھ جرمانہکاحکم سنایا۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ 2ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔