• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دیمری کی سجل علی کیساتھ ویڈیو وائرل

فوٹو، اسکرین شاٹ
فوٹو، اسکرین شاٹ

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دیمری کا مشہور پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

ترپتی دیمری نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘میں ایک مختصر سے کردار میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر فلمی شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اب اس حیرت انگیز انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے کہ ترپتی دیمری2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’موم‘ میں سجل علی کے ساتھ بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئی تھیں۔

حال ہی میں فلم ’موم‘ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں ترپتی دیمری کو فلم میں سجل علی کی کلاس میٹ کے کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل ترپتی دیمری نے فلم’موم‘ میں سجل علی کی کلاس میٹ ’سواتی‘ کا مختصر کردار ادا کیا تھا لیکن اپنے اس مختصر کردار سے وہ فلمی شائقین کی توجہ حاصل نہیں کر سکیں۔

یاد رہے کہ فلم’موم‘ میں آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی، اداکار نواز الدین صدیقی، اکشے کھنہ، پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید