کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے پل سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیپا پل سے ملنے والی لاش کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے، جسے گولی کہیں اور ماری گئی، جائے وقوع سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی تھی، اس کی شناخت فیس ڈیٹیکشن سیل نے کی ہے، جس کے خلاف کھارادر سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، مقتول عبدالحمید کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، برآمد اسلحے سے لائسنس نمبر مٹا ہوا ہے، مقتول کو ایک گولی کمر پر لگی تھی، واقعہ مشکوک لگتا ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔